سائنسدانوں کا سورج کی حدت کم کرنے کیلئے فضا سے زمین پر کیمیکل سپرے کا منصوبہ

سائنسدانوں کا سورج کی حدت کم کرنے کیلئے فضا سے زمین پر کیمیکل سپرے کا منصوبہ

  



میسا چیوسیٹس(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں نے تجویز دی ہے کہ سورج کی حدت کو کم کرنے کے لیے فضا سے زمین کی سطح پر کیمیکل اسپرے کرایا جانا چاہیے۔سائنسی جریدے انوائرمنیٹل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائنس دان کرہ ارض میں پیدا ہونے والے ہولناک موسمی تغیر پر قابو پانے کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ زمین کی سطح پر ایک خاص قسم کا کیمیکل اسپرے کر کے ذریعے سورج کی دہکتی ا?گ کو کسی حد تک گل و گلزار بنایا جا سکتا ہے۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ا?گ اگلتے سورج کی حرارت کو کم کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے ورنہ سارے گلیشیئر پگھل جائیں گے، ماحولیاتی چکر کا تناسب بگڑ جائے گا، فطرت میں بگاڑ پیدا ہوگا اور یہ زمین اپنے ہی مکینوں کے ہاتھوں تباہ و برباد ہوجائے گی۔ہارورڈ اور یل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اس تجویز کو ’اسٹریٹو اسفیرک ایروسل انجیکشن‘ کا نام دیا ہے جس کے ذریعے سورج کی حدت کو کم کرکے گلوبل وارمنگ کو نصف کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں زمین کی دوسری نچلی ترین سطح ’اسٹریٹواسفیرک‘ پر سلفیٹ کے ذرات کی ایک بڑی مقدار کا اسپرے کیا جائے گا۔

کیمیکل سپرے

مزید : صفحہ آخر


loading...