کراچی حملے میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے چینی عوام کی چندہ مہم

کراچی حملے میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے چینی عوام کی چندہ مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی، بیجنگ (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے چینی قونصلیٹ حملے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کیلئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمی سکیورٹی گارڈ کیلئے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے گھر جا کر تعزیت اور سکیورٹی گارڈ ایم جمن کی جنا ح ہسپتال میں عیا د ت کی اور پھول پیش کیے۔ انہوں نے شہید ہونیوالی پولیس اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔ علی زیدی نے کہا شہید اہلکاروں کے بچے بہت چھوٹے ہیں۔ سکیورٹی گارڈ محمد جمن قوم کا ہیرو ہے جس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گیٹ نہیں کھولا اور پوری دنیا میں پاکستانی قوم کی لاج رکھی۔ ادھرکراچی میں قائم چینی قونصل خانے میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کیلئے چینی عوام نے فنڈز جمع کرنا شروع کردیا۔پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ڑؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا اور چین میں پاکستان کے شہید اہلکاروں کیلئے فنڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔اپنے ٹوئٹ میں چینی سفارتکار کا کہنا تھا پاکستان کی چینیوں کیساتھ دوستی بہت گہری ہے، اور انہوں نے ہماری حفاظت کیلئے اپنی جان بھی قربان کردی تھی۔ چین میں بڑی جوش و خروش کیساتھ شہید پاکستانی اہلکاروں کیلئے فنڈز جمع کیے جارہے ہیں جو دل کو چھونے والا عمل ہے۔اپنے ایک پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا چینیوں کی پاکستانی اہلکاروں کیلئے فنڈنگ یہ ظاہر کرتی ہے پاک چین دوستی آسمان سے او نچی اور سمندر سے گہری ہے۔ی جین ڑؤ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سکیورٹی گارڈ کی جان بچ جانے پر خوش کا اظہار کیا۔ قونصل خانے میں دہشت گردوں کیخلاف لرائی کے دوران سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا، دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔اس حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید، جبکہ چینی قونصل خانے میں ویزا کی غرض سے آنیوالے باپ اور بیٹے بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی اور حملہ کرنیوالے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
چین فنڈ مہم

مزید :

صفحہ آخر -