بلوچستان اور کوئٹہ سے جانے والے حجاج کے مسائل حل کریں گے ، پیر نور الحق قادری

بلوچستان اور کوئٹہ سے جانے والے حجاج کے مسائل حل کریں گے ، پیر نور الحق قادری

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام آخری مشاورتی حج ورکشاپ ہوپ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والی حج کانفرنس2019ء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ بلوچستان اور کوئٹہ سے جانے والے حجاج کے مسائل حل کریں گے۔ حج2019ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی فلائٹ براہ راست جدہ اور مدینہ لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ایئر لائنز کو10کلو زم زم،23کلو کے دو بیگ لانے کی بھی درخواست کریں گے، حج2019ء کو مثالی بنائیں گے، ہوپ سے مل کر حج پالیسی2019ء تیار کریں گے۔ ہوپ بلوچستان کے چیئرمین سید عبدالرحیم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حجاج کو سفر کی سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوئٹہ سے کراچی اور پھر جدہ یہ زیادتی ہے۔ ایئر لائنز کی پالیسی کو اوپن کیا جائے، سرکاری سکیم کے دو پیکیج بنائے جائیں۔ ایئر لائن کے معیار کو بہتر کیا جائے، مرکزی چیئرمین ہوپ نے حج2019ء کے لئے پاکستان کی آبادی کے مطابق کوٹہ حاصل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی تقسیم برابری کی سطح پر کی جائے۔ تربیت کے نظام کو نئے سرے سے منظم کیا جائے، تقریب سے جوائنٹ سیکرٹری حج زنیت حسین بنگش، ڈائریکٹر سعید احمد ملک، وائس چیئرمین ندیم اقبال نے بھی خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر