تحریک لبیک کا جلسہ روکنے کیلئے لیاقت باغ سیل رینجرز تعینات

تحریک لبیک کا جلسہ روکنے کیلئے لیاقت باغ سیل رینجرز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی، پتوکی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک کا احتجاج ناکام بنانے کیلئے لیاقت باغ کو سیل کرکے رینجرز تعینات کردی ہے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح مستعد ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور حامیوں نے ٹولیوں کی شکل میں لیاقت باغ پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے مری روڈ اور لیاقت باغ و فیض آباد جانے والے ایک ایک شخص کی چیکنگ کی جاری ہے۔تحریک لبیک پاکستان نے لیاقت باغ میں آج فیض آباد دھرنے کے دوران جاں بحق کارکنوں کی برسی اور ناموس رسالت ؐ جلسے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان کے پتوکی سے دس کارکنان گرفتار‘ گرفتار کارکنان کا تعلق برج مہالم’ملانوالا‘اسماعیل ٹاؤن ‘ناروکی ماہجہ‘ منڈیکی گاؤں لبانہ چک 37 سے ہے۔
لیاقت باغ سیل

لاہور (این این آئی) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے تحریک لبیک پاکستان اور خادم حسین رضوی کے ساتھ اظہار لاتعلقی کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا اپنا طریقہ کار ہے اور ہمارا اپنا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیاقت باغ کی جو کال دی گئی ہے وہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے دی گئی ہے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک لبیک اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ہمارا نہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی حالیہ کال کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔
اشرف جلالی

مزید :

صفحہ آخر -