عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ دینگے نہ بی اے پی میں کوئی اختلافات ہیں ، صادق سنجرانی

عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ دینگے نہ بی اے پی میں کوئی اختلافات ہیں ، صادق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدا لقدوس بزنجو ا ستعفیٰ نہیں دیں گے انکے تحفظات کو وزیراعلی نے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور میر عبدالقدوس بزنجو سمیت ہم سب ملکر صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بی اے پی کو فعال بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انکا مزید کہنا تھا معاملات جلد درست ہوجائیں گے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھاینگے جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے۔ سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے۔ نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل ادارے بنائینگے تاکہ نوجوان ہنر سیکھ کر اپنے اوراہل خانہ کیلئے روزگار پیدا کرسکیں۔ عبدالقدوس بزنجو کے سپیکر بننے سے وہ سیاسی طورپر غیرفعال ہوگئے تھے اور ان کا اپنے حلقے جماعت سے رابطہ کٹ سا گیاتھا جو انہیں پسند نہیں تھاوہ سوشلی باونڈ ہوگئے تھے اوروہ ان رہناچاہتے ہیں۔ اس لئے مسئلہ پیداہوا۔ سردار سرفرازڈمکی بھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔
صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -