وقت آئے گا تو بولیں گے،حکومت عوام کے سروں سے چھت چھین رہی ہے، تہمینہ دولتانہ

وقت آئے گا تو بولیں گے،حکومت عوام کے سروں سے چھت چھین رہی ہے، تہمینہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بنائے جانے والے کیسسز میں کوئی حقیقت نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آئے گا تو بولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سو دن کی تبدیلی کا دعوی کیا لیکن وہ تو لوگوں کے سر سے چھت چھین رہے ہیں ،آج لوگوں کے گھر اور دوکانیں گرائی جا رہی ہیں ۔ہمیں کہا گیا کہ حکومت کو وقت دو لیکن یہ معلوم نہیں کتنا وقت دینا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -