خواجہ برادران کی پیراگون کیس میں لی گئی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو جائیگی

خواجہ برادران کی پیراگون کیس میں لی گئی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو جائیگی

  



لاہور(این این آئی)(ن)لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں لی گئی حفاظتی ضمانت (آج) پیر کو ختم ہو جائیگی۔تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کو مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی نیب انکوائری میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دور ان عدالت نے خواجہ برادران کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 26نومبر تک عبوری ضمانت میں توسیع دیدی تھی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے نیب انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور سے تحقیقات واپس لے کر کسی غیر جانبدار افسر کے سپرد کی جائے۔انہوں نے چیئرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو فریق بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن) کیخلاف فریق بن چکے ہیں جن کی موجودگی میں شفاف انکوائری کی امید نہیں۔

خواجہ برادران

مزید : صفحہ آخر


loading...