مہنگے انجن خریداری سکینڈل ، ریلوے کے تین اعلیٰ حکام آج نیب کے سامنے پیش ہونگے

مہنگے انجن خریداری سکینڈل ، ریلوے کے تین اعلیٰ حکام آج نیب کے سامنے پیش ہونگے

  



لاہور(این این آئی) مہنگے انجن خریدنے کے اسکینڈل میں پاکستان ریلوے کے تین اعلیٰ حکام کو (آج) پیر کونیب کے سامنے پیش ہونگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے چیف لوکو شاہد عزیز، پروجیکٹ ڈائریکٹر ماجد بیگ اور طارق خان کو طلب کیا گیا ٗ افسران پرالزام ہے کہ انہوں نے مہنگے انجن خریدنے میں تعاون کیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر قومی خزانہ پر 21 ارب 60 کڑوڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،خواجہ سعد رفیق نے اپنی وزرات کے دوران 55 لوکوموٹیوز 26 ارب 40 کروڑ میں خریدنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے چائنا سے ایک لوکوموٹیو 48 کروڑ میں خریدا جبکہ ہمسایہ ملک میں وہی 24 کڑور کا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لوکو موٹیوز کی مہنگی خریداری میں ریلوے کے تین افسران بھی ملوث ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...