لاہور میں پہلے مرحلے میں پانچ شیلٹر ہاؤس بنائے ہیں ،،ترجمان وزیر اعلیٰ
لاہور (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور میں پہلے مرحلے میں پانچ شیلٹر ہاؤس بنائے ہیں ، یہ شیلٹر ہاؤس فٹ پاتھ اور سڑکوں پر سونے والوں کے لئے بنائے گئے ہیں، فی کیمپ 100 سے 200 کے قریب افراد کی گنجائش موجود ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے میں پانچ شیلٹر ہاؤس بنائے ہیں ، یہ شیلٹر ہاؤس فٹ پاتھ اور سڑکوں پر سونے والوں کے لئے بنائے گئے ہیں، فی کیمپ 100 سے 200 کے قریب افراد کی گنجائش موجود ہے۔پکے شیلٹرز انہیں مقامات پر بنائے جائینگے ۔ راولپنڈی ، ملتان ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی شیلٹرز ہاؤس بنائیں گئے ۔ شہباز گل نے کہا کہ شیلٹرز ہاؤسز کی تعمیر کے لئے مخیر حضرات سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔