انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس28نومبر کو ہو گا

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا ...

  



اسلام آباد(آئی این پی ) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 28نومبر بروز بدھ کو ہو گا، جس میں حکومتی ارکان پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز سے متعلق اپنی تجاویز تحریری طور پر دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شفقت محمود کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نوید قمر ، میر حاصل خان بزنجو ، رانا ثنا ء اللہ ، فواد چوہدری ، مولانا عبدالواسع ، محمد علی خان سیف اور سرفراز بگٹی شامل ہیں ، اجلا س میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے پر غور کیاجائے گا ، ذیلی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے اپنے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کر دیئے گئے تھے جبکہ حکومتی ارکان اپنے ٹی او آرز پیش نہیں کر سکے تھے ، اس اجلاس میں حکومتی ارکان کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کئے جائیں گے ۔

تیسرا اجلاس

مزید : صفحہ آخر


loading...