اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  



اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بروز سموار کو طلب کر لیا ہے وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی زیر صدارت کرینگے اجلاس میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دی جائیگی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری پیش کی جائے گی پلان موسم سرما کے تین ماہ کے لیے موثر ہو گاپلان کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح بنیادوں پر بجلی فراہم کی جائیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے اوقات کار پر بریفنگ دی جوئے گی جبکہ ایکسپورٹ والی صنعت کو ان تین ماہ میں پچاس فیصد ایل این جی اور پچاس فیصد سسٹم گیس فراہم کی جائیگی تاکہ ایکسہورٹ صنعت کی وجہ سے تجارتی خسارہ میں مزید اضافہ نہ ہوسکے ذرائع کا کہنا ہے لوڈمینجمنٹ پالن کی منظوری کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ صبح اور رات کے اوقات میں نہیں کی جائیگی جبکہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری پہلے بھی دو مرتبہ موخر ہوچکی ہے۔

مزید : صفحہ اول