شہباز شریف کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ،اہلیہ تہمینہ درانی سے ملاقات،نواز شریف آج ملیں گے
اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی،آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں ہسپتال لایا گیا جہاں انکے خون کے نمونے لیے گئے اور سٹی سکین کے 3ٹیسٹ مکمل کر کے واپس روانہ کر دیا گیامیڈکل بورڈ آج پیر کو شہباز شریف کے تینوں سٹی سکین کا جائزہ لے گاجس میں انکے جسم میں دوبارہ سرطان پھیلنے کے جراثیم کا معائنہ ہو ۔ذرائع کے مطابق سی ٹی سکین کی حتمی رپورٹ منگل کو ملنے کا امکان اور اسی روز ڈاکٹرز شہباز شریف سے دوبارہ ملاقات میں انہیں صورتحال پر بریف کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد طبی ماہرین مستقبل کیلئے حکمت عملی تجویز کریں گے۔دوسری طر ف شہباز شریف سے انکی اہلیہ تہمینہ درانی نے ملاقات کی دونوں نے اکھٹے کھانا کھایا ۔ تہمینہ درانی شہباز شریف سے ملنے منسٹر کالونی میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر گئیں۔شہباز شریف اور ان کی اہلیہ نے اکھٹے کھانا کھایا جبکہ تہمینہ درانی نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادھر نیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو شہباز شریف سے ملنے کی اجازت دیدی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے نیب کو دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بھائی شہباز شریف کی خرابی صحت کیوجہ سے فکرمند ہیں اور وہ ان سے مل کے ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں۔نیب نے نوازشریف کی درخواست پر ان کو آج بروز ( پیر ) کو اسلام آباد میں ملنے کی اجازت دیدی ۔