اسلام آباد کی احتساب عدالت آج نندی پور ریفرنس کی سماعت کریگی

اسلام آباد کی احتساب عدالت آج نندی پور ریفرنس کی سماعت کریگی

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت (آج) پیر کو نندی پور ریفرنس کی سماعت کرے گی۔ گزشتہ سماعت میں راجہ پرویز اشرف کی ایک ماہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی تھی جبکہ بابر اعوان کی بریت کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکر دی تھی۔یاد رہے کہ چار ستمبر کو نیب راولپنڈی نے نندی پورپاور منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں تیار کیا گیا تھا۔نیب اعلامیہ کے مطابق ریفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کو سابق وزیرقانون کی حیثیت سے ملزم نامزد کیا گیا تھا۔دیگر ملزمان میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی کی حیثیت سے وزارت قانون کے سابق سیکریٹریوں مسعود چشتی، جسٹس (ر) ریاض کیانی، شمائلہ محمود، ڈاکٹر ریاض محمود، سابق سیکریٹری شاہد رفیع کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول