وزیراعظم آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے، بھاری پیکیج کا اعلان متوقع

وزیراعظم آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے، بھاری پیکیج کا اعلان متوقع

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے۔ ان کا وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہو گا۔ وزیراعظم سے مقامی جرگے کے اراکین کے علاوہ سماجی و سیاسی رہنما بھی ملاقات کریں گے اور عمران خان علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔وزیراعظم کی جانب سے دورہ شمالی وزیرستان کے دوران 2 یونیورسٹیوں، سپورٹس کمپلیکس، اور ترقیاتی منصو بوں کیلئے بھاری پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ مقامی جرگہ اراکین وزیراعظم سے ملاقت کر کے درپیش مسائل اور افغانستان سے ہونیوالی دراندازی سمیت آبادی کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے سمیت سکیورٹی خدشات سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم شمالی وز یر ستان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ مقامی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں جن سے سابقہ فاٹا علاقوں کے خیبرپختونخوا میں شامل ہونے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...