شہریار کی احمد الدرویش سے ملا قات ،پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

شہریار کی احمد الدرویش سے ملا قات ،پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

  



اسلام آباد،کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سے ملا قات کر کے سعودی عرب میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل بتا دیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سعودی شہری اور سعودی عرب کی جانب سے اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ بھی ہیں ۔ملاقات میں شہریار آفریدی نے کہا سعودی عرب میں پاکستانیوں سے اچھا سلوک نہیں ہوتا ، سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ،جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ،تنخواہیں نہیں دی جاتیں ،اس حوالے سے ہم درخواست کریں گے کہ آپ اس حوالے سے بتائیں ،ہم اس پر بہت سخت ناراض ہیں ،یہ ختم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب کو عزت دیں گے لیکن وہ بھی پاکستانیوں کو گلے لگائیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ’سانحہء کلایا‘ مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنانے پر زوردیا ہے۔ وہ اتوار کے روز قبائلی ضلع اورکزئی کے صدرمقام کلایا پہنچنے پر دربار امام بارگاہ میں جمعہ کے روز ہونیوالے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران مختصر گفتگو کررہے تھے۔اْنہوں نے کہا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنیوالے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔وزیرمملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہارہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور کہا وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...