کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آؤنگا، نوجوت سدھو

کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آؤنگا، نوجوت سدھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی ) بھارت کے سابق کرکٹر اورمشرقی پنجاب کے سینئر وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت کے لیے خط لکھ دیا ہے ۔کرتارپور کوریڈورپاکستان اوربھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کے حوالے سے امید کی کرن ہے ۔ سکھ قوم جو دربارصاحب پراپنا ماتھا ٹیکنا چاہتی ہے اس کے لیے بھی کرتارپور کوریڈور ایک آس ہے جوپوری ہونے جارہی ہے۔یاد رہے کہ آج(پیر)کو بھارت کی جانب سے ڈیرہ بابا نانک میں کرتارپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اوربھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان 28 نومبرکو کرتارپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
نوجوت سدھو

مزید :

صفحہ اول -