سعودی عرب نہ ہوتا تو اسرائیل بھی نہ ہوتا، ٹرمپ
واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔ اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی جمال خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بری قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد امریکی صدر نے کہا اگر سعودی عرب نہ ہوتا اسرائیل کا وجود ہر وقت خطرے میں رہتا۔ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم ہیں۔ یہ بات ان کیلئے حیران کن نہیں کہ سعودیہ نے ہمیشہ اسرا ئیل کا دفاع کیا اور اسرائیل کے حوالے سے سعودیہ نے 23 اکتوبرکی جنگ میں غیر معمولی کردار ادا کیا تھا۔ سعودی عرب امریکہ کا دیرینہ اتحا دی ہے اور اس نے امریکہ میں غیرمعمولی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سعودیہ نے اسرائیل کے حوالے سے بھی ہماری بہت مدد کی ہے۔