چینی قونصلیٹ پرحملہ،مزید 2سہولت کار گرفتار،تعداد 5ہوگئی

چینی قونصلیٹ پرحملہ،مزید 2سہولت کار گرفتار،تعداد 5ہوگئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور سکیورٹی اداروں نے چینی قونصل خانے پرحملے میں ملوث دہشتگردوں کے مزید 2سہولت کاروں کو گرفتار کر لیاتعداد 5ہوگئی۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے روز ہی بلوچستان کے علاقے حب کے راستے کراچی میں داخل ہوئے اور دہشت گردوں سے برآمد ہونے والی گاڑی بھی کرائے پر لی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حب سے شیر شاہ اور پھر مائی کلاچی روڈ سے بوٹ بیسن کا راستہ اختیار کیا اور انہوں نے چینی قونصلیٹ کی ریکی بھی حملے کے چند گھنٹے پہلے ہی کی تھی۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد جس راستے سے چینی قونصلیٹ پہنچے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کچھ افراد سے رابطے میں تھے جبکہ حملے کے مزید سہولت کاروں کو حراست میں لیا ہے۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے لیے اب بھی چیلنجز موجود ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے اجلاس میں حکمت عملی طے کی گئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

چینی قونصلیٹ

مزید : صفحہ اول


loading...