وزیر اعظم نے ننھی پرستار کی خواہش پوری کردی

وزیر اعظم نے ننھی پرستار کی خواہش پوری کردی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نے ننھی پرستار کی خواہش پوری کردی ، ملاقات کے لئے والدین سمیت اپنے گھر بنی گالا بلا کر گپ شپ کی اور اسکی دیرینہ آرزو کوپورا کردیا۔اے آروائی نیوز کے مطابق و زیر اعظم عمران خان کی ننھی پرستار علیزہ نامی بچی جو ڈنمارک میں رہائش پذیر ہے ،اگر سوشل میڈیاپر وزیر اعظم عمرا خان کے لئے نیک خواہشات اور ان سے ملنے کی آرزو کا اظہار کیا کرتی تھی۔ علیزہ آج کل اپنے والدین کے ساتھ پاکستان آئی ہوئی ہے جب وزیر اعظم عمرا ن خان کو اس کی پاکستان آمد کی خبر ملی تو انہوں نے ننھی علیزہ کو ان کے گھر والوں سمیت بنی گالا اپنے بلا لیا ، اس موقع پر عمران خان نے علیزہ کے ساتھ گپ شپ بھی کی۔

خواہش

مزید : صفحہ اول


loading...