نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  



اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل منگل کو ہوگی، نیب کی طرف سے عدالت میں حتمی دلائل دیئے جائیں گے۔فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل حارث ایڈووکیٹ نیب کے تفشیشی افسر پر جرح کرینگے۔ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کرینگے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہونگے۔ نیب کی طرف سے سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمرا عدالت میں پیش ہونگے۔

مزید : صفحہ اول