یورپی یونین سے علیحدگی ،برطانیہ میں اشیاء صرف مہنگی ہونے کا خدشہ عوام پریشان

یورپی یونین سے علیحدگی ،برطانیہ میں اشیاء صرف مہنگی ہونے کا خدشہ عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر (مرزانعیم الرحمان) یورپی یونین سے اخراج کا عمل شروع ہونے پر برطانیہ میں اشیائے صرف و خورد و نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے خدشات پر برطانوی عوام شدید پریشان ہیں تو دوسری طرف ایشیئن ممالک جن میں بھارت و پاکستان شامل ہیں کہ تارکین وطن خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ ان کا موقف ہے کہ یورپین افراد کے انخلاء کے بعد ان کے لئے بہتر نوکریاں اور کاروبار میسر ہوگا، جس سے وہ محروم ہوگئے تھے تو ہنر مند افراد کے لئے برطانیہ کے دروازے بھی کھول دئیے جائیں گے۔ برطانوی معیشت تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طالبعلموں کی بھاری فیسوں کے سہارے تھی، مگر تعلیم مکمل ہونے کے بعد طالب علموں کے لئے برطانیہ سے اخراج کے باعث ان غیر ملکی طالبعلموں نے آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک کا رخ کیا، جس سے برطانیہ بالخصوص لندن اور مانچسٹر کی رونقیں ماند پڑگئیں۔ مکانات اور کرایہ جات کی قیمتیں گرگئیں، ہزاروں کالج بند ہوگئے اور یونیورسٹیوں کو اپنا بجٹ پورا کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کا پاسپورٹ دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹ میں شامل ہوتا ہے۔ یورپی یونین سے اخراج کے بعد اس کی قدر میں نمایاں کمی ہوگی۔
برطانیہ عوام

مزید :

صفحہ اول -