100روزہ حکومتی پلان ،فوڈ کاسمیٹکس میں ملاوٹ ،جعلسازی عروج پر بیماریوں میں 50فیصد اضافہ

100روزہ حکومتی پلان ،فوڈ کاسمیٹکس میں ملاوٹ ،جعلسازی عروج پر بیماریوں میں ...

  



لاہور (جاوید اقبال )حکومت کے سو دنوں میں ملک کے طول و عرض میں فوڈ کے شعبے میں کوئی بہتری نہیں آسکی جبکہ ملاوٹ اور جعل سازی عروج پر پہنچ گئی ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے اس شعبے کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔عوام کو ملاوٹ کرنے والے اور جعلساز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں اشیائے خوردونوش اور کاسمیٹکس کی مصنوعات میں جعلسازی نے ریکارڈ قائم کر دئیے۔دودھ چائے کی پتی مصالحہ جات چینی آٹا اور گوشت میں ملاوٹ ہو رہی ہے۔گوشت میں پانی دودھ میں یوریا چینی میں نمک آٹے میں چھان بورا چائے کی پتی میں رنگ کیا ہوا برادہ مرچوں میں پیسی ہوئی اینٹیں اور چینی میں سوجی مشروبات میں چینی کے بجائے سکرین ڈال رہے ہیں جبکہ کیمیکل والا دودھ بھی بڑی مقدار میں تیار کیا جا رہا ہے آٹے اور چاولوں میں پلاسٹک کا دانہ ملایا جا رہا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی اور محکمہ فوڈ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔دوسری طرف بیکری آئٹمز ایکسپایر پرانے گندے انڈوں سے تیار کی جا رہی ہے۔ جس سے پیٹ کی بیماریوں میں دو سال میں 50 گنا اضافہ ہو گیا۔دوسری طرف پیزا برگر شوارما میں مردہ چکن ڈالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔مردہ چکن کی بدبو ختم کرنے کے لیے مخصوص کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے جس کا بڑا حصہ انڈیا سیسمگلنگ کی صورت میں برآمد کیا جا رہا ہے۔جبکہ کاسمیٹکس بھی ملاوٹ شدہ اور جعلی تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ مختلف قسم کے شمپوز کے برانڈ اور کنڈیشنر کے برانڈز کی ریفلنگ کی جاری ہے لوشن باڈی واش نائٹ کریم صابن ہیر ٹونکس کا بڑا حصہ جعلی فروخت ہو رہا ہے۔اس گھناؤنے دھندے میں شہر کے نامور ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی ملوث ہیں جن میں سویرا ہائپر سٹار رحیم سٹور یورو رینبو الفتح اور دیگر نامور اسٹورز شامل ہیں۔ان سب کا خریداری کا مرکز باڑہ مارکیٹ شالمی ہیذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے بڑے سٹوروں نے اپنے ریفلنگ کے پلانٹ لگا رکھے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن جان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ہماری حکومت کے سو دنوں کے نتائج بہت جلد آنا شروع ہو جائیں گے ہم نے لانگ ٹرم پولیساں بنائی ہیں عوام دیکھے گی کہ ملاوٹ کرنے والے مافیا کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...