راوی پل کے نیچے گدھا منڈی سج گئی ،3ہزار سے سوا لاکھ تک کی بولی ، سفید رنگ کی ڈیمانڈ زیادہ

راوی پل کے نیچے گدھا منڈی سج گئی ،3ہزار سے سوا لاکھ تک کی بولی ، سفید رنگ کی ...

  



لاہور(جاوید اقبال )صوبائی دارالحکومت میں خوردونوش کے سستے اتوار بازاروں کے بعد سستاگدھا اتوار بازار بھی لگ گیا ہے۔ گدھوں کا اتوار بازار دریا راوی کے وسط میں لگایا گیا ہے جہاں لاہور سمیت صوبہ بھر سے مختلف گدھوں کے بیوپاری خرید فروخت کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں آتے ہیں ۔ گزشتہ روز گدھوں کے اتوار بازار میں قیمتوں میں انتہائی تیزی رہی نارووال کے نواحی گاؤں مہموووال کا رہاشی فیقا کمہار کا گدھاایک لاکھ بتیس ہزار میں فروخت ہوا ۔تفصیلات کے مطابق راوی کے وسط میں یہ اپنی نویت کا پہلا گدھابازار ہے جہاں ہر رنگ اور ہر نسل کے گدھے لائے جا رہے ہیں ۔تین ہزار سے لے کرسوالاکھ تک گدھے فروخت کئے گئے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سفید رنگ والے گدھے کی مانگ بازار میں زیادہ تھی ۔دوسری طرف گدھا بازار قانون سے مادر پدر آزاد ہے گدھوں کا بازار لگانے والوں نے ضلعی حکومت سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی اور یہ مافیا نے چھپ کر بازار لگایا ہے مافیا کے لوگ گدھے لانے اور لے جانے والو ں سے دو سو روپے وصول کرتے ہیں جبکہ جس کی بولی کامیاب ہوتی ہے اس سے پانچ سو روپیہ خریداری فیس وصول کرتے ہیں ۔اس حوالے سے پتہ چلا کے وہاں پر چوری کے گدھے بھی فروخت کیلئے لائے جاتے ہیں جبکہ مختلف بیوپاریوں نے کہا کہ سستے بازار کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہاں فوری مال بک جاتا ہے گاہک کیلئے ہفتوں انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

گدھا منڈی

مزید : صفحہ اول