راوی میں گدھا بازار لگانے کی اجازت نہیں آئندہ کاروائی کریں گے ،ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعیدنے کہا ہے کہ راوی میں گدھا بازار لگانے کی کوئی اجازت نہیں دی اور نہ ہی کوئی ایسی درخواست آئی ہے ۔آئندہ اتوار کو کاروائی کریں گے وہ پاکستان سے گفتگوکر رہے تھے ڈی سی نے کہا کہ ایسے بازار لگانے کے لیئے باقائدہ اجازت لی جائے مگر جہاں تک مجھے علم ہے میں نے گدھوں کا اتوار بازار لگانے کی میں نے کوئی اجازت نہیں دی ۔غیر قانونی اس اتوار بازار کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے ۔
صالحہ سعید