ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لئے آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکس دہندگان اب اپنے انٹرنیٹ بینک اکاؤنٹ یا اے ٹی ایم پر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے براہ راست ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس دہندگان ایف بی آر کی ہیلپ لائن سے ٹیکس کی ادائیگی کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ایف بی آر