شہری پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے مبینہ تشدد کی رپورٹ آج پیش کیاجائے گی

شہری پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے مبینہ تشدد کی رپورٹ آج پیش کیاجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)شہری پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے مبینہ تشدد کی رپورٹ آج بروز 26 نومبر 2018 عدالت علاقہ میجسٹریٹ کو پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق راجہ نوید صابر نامی شخص رہائشی علاقہ تھانہ صادق آباد نے علاقہ مجسٹریٹ جج عبد الستار اعوان کو درِخواست دی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ صادق آباد خضر حیات نے اسے تھانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر علاقہ میجسٹریٹ نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی جو آج عدالت جناب علاقہ میجسٹریٹ عبد الستار اعوان میں پیش کی جائے گی۔