غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 18 گرفتار

غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 18 گرفتار

  



راولپنڈی (سٹی رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،آتش بازوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے550گرام چر س،145بوتل شر اب،03لیٹر کھلی شراب ،04عدد پستول 30بور معہ10عددروند،10عدد انار چلیدہ اور 02عدد اناراور آلات گیس ریفلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ذیشان سے550گر ام چرس، تھانہ کلر سیداں پولیس نے قاسم سے 105بوتل شراب ، کرم حسین سے 40بوتل شراب ،تھانہ گنج منڈی پولیس نے مختار سے 03لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ثمر شاہ سے01 عدد پستول 30 بور معہ02 روند ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے منیر سے 01 عدد پستول 30 بور معہ03 روند ، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے صغیر سے 01 عدد پستول 30 بور معہ03روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے شعیب اور کامران سے 01عدد پستول 30بور معہ 02رونداور 10عدد انار چلیدہ اور 02عد دانار،تھانہ کہوٹہ پولیس نے زیاد حسن ،وقار،نقاش،عزیز،حریرہ،وقاص،احمد،اسامہ کو آتش بازی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ بنی پولیس نے صدیق کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے آلات گیس ریفلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...