9 اشتہاری مجرمان اور 2عدالتی مفروران کو گرفتار

9 اشتہاری مجرمان اور 2عدالتی مفروران کو گرفتار

  



راولپنڈی (سٹی رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ24گھنٹوں میں 09 اشتہاری مجرمان اور 02عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے مجرم اشتہاری محمد شبیر ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشتہاری مجر مان ضیاہ ، جمیل اختر،سلیمان اختر، تھانہ آر اے بازار پولیس نے مجرمان اشتہاری زاہد محمود ،امیر بیگم ،سلمیٰ شعیب ،تھانہ ریس کورس پولیس نے اشتہاری مجر م نوید گل ، تھانہ سول لائن پولیس نے مجرم اشتہاری محمد امین ، جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے عدالتی مفروران محمد اسحاق اور محمد سراج کو گرفتار کرلیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...