پارکنگ کی جگہ پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ثناء اللہ

پارکنگ کی جگہ پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ راولپنڈی میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی نسبت سے پارکنگ کی سہولت میں کمی شہریوں کو آمدورفت میں دشواریوں و پریشانیوں اور ٹریفک کے مسائل کا باعث بناہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں دور رس اقدامات سے پہلے لازم ہو گیا ہے شہرمیں کمرشل پلازوں میں پارکنگ لاٹ کو خالی کرانے کے اقدامات کئے جائیں جو بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارکنگ لاٹ کے غلط استعمال روکنے کے ساتھ جو تجاویزات ہی کی ایک صورت ہے کمرشل پلازوں کے سامنے تاروں کی تنصیب یاتعمیرات کی صورت میں پارکنگ کی جگہوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو ٹریفک کی روانی میں رکاو ٹیں کھڑی کرتے ہیں۔