روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ممکن، محمد بن اشرف

روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ممکن، محمد بن اشرف

  



راولپنڈی (سٹی رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین شاہراہوں پر سفر کو آسان اور دورانِ سفر روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے بنائے گئے ہیں ان کی پابندی ہر روڈ یوزرز پر لازم ہے کیونکہ بہترین ٹریفک روانی اور روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی ممکن ہے اس امر کا اظہار انہوں نے ’’ آگاہی برائے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین ‘‘سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اچھی ٹریفک کے بہاؤ کا اصول ہے کہ ڈرائیور اپنی لین کی پابندی کرے اور راستہ دینے کے اصول پر عمل کرے دوسروں کو راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو دورانِ ڈرائیونگ کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتاشہری ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کریں اور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا پڑھے لکھے ، اچھے اور ذمہ دار معاشرے کی پہچان ہے ہم سب کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین جیسے سنہری اصولوں پر عمل کر کے اپنے آپ کو ایک مہذب قوم کے طور پر پیش کرنا چاہیے کیونکہ ٹریفک قوانین سفر کے دوران روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے بنائے گئے ہیں ان کی پابندی ہر روڈ یوزرز پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قانوناََ جرم ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے نہ صرف ڈرائیور کے ڈرائیونگ اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والا امیدوار ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل آگاہی اور معلومات بھی حاصل کرلیتا ہے لہذاء شہری کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ کرنے سے پہلے متعلقہ کیٹگری کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اس کے بعد گاڑی یا موٹر سائیکل چلائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...