تجاوزات رضاکارانہ طورپر ہٹا دی جائیں، میراحمد شاہ

تجاوزات رضاکارانہ طورپر ہٹا دی جائیں، میراحمد شاہ

  



راولپنڈی (سٹی رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ایئرپورٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میر احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اگلے ہفتے شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ تمام تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹا دی جائیں بصورت دیگر آپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ہٹائیں جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ سیکریٹری کو آپریٹوز پنجاب منصور قادر اور رجسٹرار کو آ پریٹوز ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایات کے مطابق کو آپرٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز میں صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے انہوں نے کہاکہ ممبران ایئر پورٹ سوسائٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے سوسائٹی کے فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا گیا ہے ۔ میر احمد شاہ نے کہاکہ رہائشی علاقے میں واقع گھروں میں تجارتی بنیادوں پر کاروباری مراکز قائم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن مالکان نے اپنے گھروں یا کمرشل تعمیرات کی تکمیل کے سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کئے وہ فوری طور پر سرٹیفیکٹ حاصل کریں ۔ میر احمد شاہ نے کہا کہ جو عمارات منظور شدہ نقشے کے خلاف تعمیر ہوئی ہیں ان کے خلاف بھی کریک ڈوان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فرائض منصبی کی انجام دیہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...