داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز آج ہوگا

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز آج پیر 26نومبر2018ء صبح نو بجے سے ہوگا۔ نئے بیج 2018۔19ء میں داخلوں لینے والے طلباء کیلئے داؤد یونیورسٹی کے مرکزی جناح کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس میں تعارفی اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس میں داخلہ لینے والے نئے طلباء ، ان کے والدین ، فیکلٹی ارکان شرکت کریں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نئے طلباء کو خوش آمدید کہیں گے۔