عزیزآباد ،پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

عزیزآباد ،پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر )پولیس نے شہر قائد کے علاقے عزیزآباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ 3ملزمان کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق زخمی اہلکار کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اہلکار پرفائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات میں شریک دیگر3 ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...