عمران خان ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ، حلیم عادل شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے قربانی دی اس کے بعد کی پیپلزپارٹی نے کرپشن کے لیے پاکستان کی عوام کا پئسا لانچوں کے ذریعے بیرون الممالک بھیجا گیا عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا۔ پیپلزپارٹی کے پاس اب بھٹو خاندان کا نام استعمال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں زرداری کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ پاکستان کے اداروں پر تنقید کرنا ن لیگ کی بی ٹیم کا وطیرہ ہے سو دن کی حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں نے عوام کو دس سال سے پیسہ ہے عوام کے نام پر اربوں روپے جاری کئے گئے اور آسانی سے ہڑپ کر دیگئے گئے جس کا احستاب جاری ہے جلد زرداری اپنے لٹیروں کے ساتھ جیل کی سلاخون کے پیچھے ہونگے۔ جو خد دوسروں کے سہارے چلتے ہیں وہ حکومت گرانے کی بات کررہے ہیں عوامی سیاست ہوتی تو الیکشن میں انکلز کے کارنامے چھپاکر بلاول ووٹ نہیں مانگ رہے ہوتے عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی اپنا قبلہ درست کرے جہنوں نے عوام سے لوٹ مار کی ہے۔ عمران خان اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اور پیپلزپارٹی آصف زرداری کا پاکستان زرداری کے پاکستان میں کرپشن کا راج تھا۔ ایسا قانون لایا جارہا ہے جس سے کرپشن کرنے والے کرپشن کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے۔