آئیڈیاز2018،کئی سال بعد امریکی وفد کی شرکت کرے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز 2018 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دفاعی نمائش میں امریکی وفد بھی شرکت کرے گا۔ نمائش کے موقع پر شہر کا خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔کراچی ایکسپوسینٹر میں چار روزہ نمائش کا آغاز منگل سے ہوگا۔ آئیڈیاز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈئیر وحید نے بتایا کہ روس کے دو جنگی جہاز بھی نمائش کا حصہ بنیں گے، امریکا کا ایک خصوصی وفد بھی آئیڈیاز میں شرکت کرے گا۔نمائش میں 500کمپنیوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ پچاس ممالک کے 260 مندوبین اس میں شرکت کر رہے ہیں۔آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ نمائش ستائیس سے تیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ایکسپو سینٹر میں نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔نمائش کے دوران 300 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار سڑکیں بحال رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔