بحریہ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، 7افرادزخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ہائی ایکس وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور روڈ سے کچے راستے پر اتر کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق گزرنے والے مسافروں نے زخمیوں کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دوسری طرف میاں چنوں میں نیشنل ہائی وے 35 والے پھاٹک کے قریب سبزی سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔سبزی کی سپلائی کے لئے ٹرک ملتان کی طرف سے آرہا تھا۔ٹرک الٹنے سے سبزی روڈ پر بکھر گئی۔حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔