محکمہ ٹرانسپورٹ کی میٹروبس کے کرایوں میں 10روپے اضافے کی تجویز

محکمہ ٹرانسپورٹ کی میٹروبس کے کرایوں میں 10روپے اضافے کی تجویز

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کرلی جس میں 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مسافروں سے پہلے 10 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے وصول کیا جائے گا لیکن 10 کلو میٹر کے بعد کرائے میں 10 روپے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرائے میں اضافے سے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی۔ذرائع کے مطابق اسپیڈو بسوں میں بھی بغیر کارڈ سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسافر اب کرایہ ادا کر کے سفر کرسکیں گے۔یاد رہے ماضی میں اسپیڈو بس سے سفر کرنیوالے افراد کیلئے کارڈ جاری کیے گئے تھے اور کارڈ کے بغیر مسافروں کو بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

کرایہ اضافہ تجویز

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...