دہشت گردی ایک چیلنج رہے گی،پانی کا بحران پاکستانی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ :ورلڈ اکنامک فورم
جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ آنیوالی دہائی میں پانی کا بحران پاکستانی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔غیرسرکاری تنظیم ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی رپورٹ 'کاروبار کیلئے علاقائی خطرات' میں کہا ہے جنوبی ایشیا میں بھا رت، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کی معیشت کو 10 بڑے خطرات کا سامنا ہوگا جبکہ بری طرز حکمرانی، مہنگائی کا بے قابو ہونا اور بیروزگاری بڑے مسائل ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے سائبر حملے، ضروری انفراسٹرکچر کی کمی، توانائی بحران اور بڑے پیمانے پر ایک جگہ سے دو سر ی جگہ ہجرت ایک اہم مسئلہ ہوگاجبکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی جنوبی ایشیا کی معیشت کیلئے بڑا مسئلہ ہوں گی اوردہشت گردی پاکستان کیلئے ایک چیلنج رہے گی۔
ورلڈ اکنامک فورم