بھارت تعصب سے نکل کر کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرے ،علی امین

بھارت تعصب سے نکل کر کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرے ،علی امین

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اقدامات کر رہا ہے لیکن بھارت کشمیر میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے لیکن کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارت کو تعصب سے نکل کر امن کیلئے کشمیریوں کا حق خوداردیت تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرکے دکھایا۔

علی امین گنداپور

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...