پاکستان نے ثابت کردیا وہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے، فواد

پاکستان نے ثابت کردیا وہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے، فواد

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرتار پورراہداری کھولنے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستا ن نے ایک بار پھر اپنے عمل سے ثابت کر دیا وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارا تک راہداری بنا نے کیلئے 28 نومبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، کرتارپور سرحد کے کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے یہ دیکھا جا سکتا ہے کون سی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں اور تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا۔واضح رہے 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی تھی تاہم بھارتی وزیر خارجہ نے مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور بھارت کی نمائندگی 2 رکنی وفد کرے گا۔

فواد چوہدری

مزید : کراچی صفحہ اول