گورنرسندھ نے غرباء میں کھانا اورکمبل تقسیم کیے

گورنرسندھ نے غرباء میں کھانا اورکمبل تقسیم کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے غرباء میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کراچی میں بے گھر افراد کو سہولت دینے کے لیے نکل پڑے۔گورنرسندھ نے رات گئے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری دی، پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔عمران اسماعیل نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرحاضری کے بعد فٹ پاتھ پرسوئے افراد میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک فٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے، کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔