چینی کمپنی کا شہید اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان

چینی کمپنی کا شہید اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)چینی کمپنی نے قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ اور اکنامک زون بنانے والی چینی کمپنی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار لی جیانگ ژاؤ نے کہا کہ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرے گی اور اس کے لیے کمپنی گوادر کے فری اکنامک زون میں شہید اہلکاروں کے لیے فنڈز جمع کرے گی، مہم میں چینی سرمایہ کار کمپنیاں اور کمپنی کے ملازمین اور اعلی عہدے داران حصہ لیں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ کراچی قونصلیٹ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کی معاونت کے لیے چین میں بھی عطیات جمع کرانے کی عوامی مہم شروع کردی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...