پاک عمان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں،آغا سراج درانی

پاک عمان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں،آغا سراج درانی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سلطنت آف عمان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں، حکومت سندھ سرمایہ کاری سمیت تجارت اور دیگر شعبوں میں عمان کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ،وہ مقامی ہوٹل میں سلطنت آف عمان کے48 ویں قومی دن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر کراچی میں تعینات عمان کے قونصل جنرل محمد ناصر حامد ال مباسئل نے بھی میڈیا سے بات چیت کی،تقریب میں چین کے قونصل جنرل ونگ یو ،تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھری چوواچتا ،قطر کے قونصل جنرل مشال ایم ال انصاری ،تھائی لینڈکے اعزازی ٹریڈ ایڈوائزر عارف سلمان ،سفارتکاروں اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ عمان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا آغاز قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ہوا تھا اور بین الاقوامی ایشو پر دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ،عمان کے قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی ہے اور ان کا ملک بہت شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور مستقل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ عمان کی ترقی میں پاکستانی ہنر مندوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Bac

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...