شہبازشریف کا اسلام آباد کی نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل‘نوازشریف آج ملاقات کرینگے

شہبازشریف کا اسلام آباد کی نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل‘نوازشریف آج ...

  



اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی سکین کی حتمی رپورٹ منگل کو ملنے کا امکان اور اسی روز ڈاکٹرز شہباز شریف سے دوبارہ ملاقات میں انہیں صورتحال پر بریف کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد طبی ماہرین مستقبل کیلئے حکمت عملی تجویز کریں گے۔دوسری طر ف نیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو شہباز شریف سے ملنے کی اجازت دیدی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے نیب کو دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بھائی شہباز شریف کی خرابی صحت کیوجہ سے فکرمند ہیں اور وہ ان سے مل کے ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں۔نیب نے نوازشریف کی درخواست پر ان کو آج بروز ( پیر ) کو اسلام آباد میں ملنے کی اجازت دیدی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...