الیکشن کمیشن کی ووٹرز آگاہی مہم ،شہریوں کی عدم دلچسپی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ووٹرز آگاہی مہم میں شہریوں کی عدم دلچسپی نظر آرہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں حالیہ دنوں بڑے پیمانے پرافسران کے کئے جانے والے تقرریوں اورتبادلوں کے باعث الیکشن کمیشن کی جاری ووٹرز آگاہی مہم بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور تقریباایک کروڑ 20لاکھ ووٹرز متاثر ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن پھر بھی شہریوں میں دلچسپی پیدا کرنے میں تاحال ناکام نظر آرہاہے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم سینٹرز میں اکثر پر سناتا ہی نظر آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کے باعث بھی الیکشن کمیشن ناصرف ووٹرز آگاہی مہم بلکہ دیگر کام بھی متاثر ہو سکتے ہیں اس کے زیادہ تر اثرات الیکشن کمیشن سندھ پر پڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق بعض ایسے سینئر افسران کے تبادلے کسی دوسری جگہ کئے گئے ہیں جوکہ الیکشن کمیشن سندھ کے قابل ، محنتی اور اچھے افسران میں جانے جاتے ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ کے اندارج کے لئے 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے اور مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ کا اندراج نہ کرانے والوں کے ووٹ کا اندراج ازخود ان کے مستقل ایڈریس پر کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ایک کروڑ 20لاکھ ووٹرز ایسے جو جن کے ووٹ کا اندراج مستقل یا عارضی ایڈریس پر نہیں ہیشہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث یہ ووٹرز متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن کو فوری اقدام کی ضرورت ہے۔