سفارتخانے پر حملہ بلوچستان میں بے چینی کا مظہر ہے، حافظ حسین احمد

سفارتخانے پر حملہ بلوچستان میں بے چینی کا مظہر ہے، حافظ حسین احمد

  



جیکب آباد(نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے 100دنوں کی بات پر یوٹرن لے کر دنوں کو 100مہینوں میں تبدیل کردیا، چینی سفارتخانے پر حملہ بلوچستان میں بے چینی کا مظہر ہے، بلوچستان میں ’’باپ‘‘ کی حکومت سے ’’بیٹے ‘‘ مطمئن نہیں ’’باپ‘‘ کی تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ بھی یوٹرن اور غلطیوں میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیوں کہ عمران خان نے یوٹرن اور غلطیوں میں اچھے بھلے لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ،فیصل واوڈا کی چینی سفارتخانے پر حملے کے وقت کمانڈو انٹری انگلی کٹا کرشہیدوں میں نام لکھوانا ہے،علیمہ خان این آر او کر چکی ہیں، این آر او اب متعدی مرض کے طور پر سیاسی عناصر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔جیکب آباد کے صحافیوں سے اتوار کے روزگفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے جو دعویٰ کیا جارہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ کچھڑی ضرور پک رہی ہے انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لیے ہوتا تو سب اس کی لپیٹ میں آتے لیکن اب احتساب کرنے والے فرمائشی احتساب کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی سفارتخانے پر حملہ بلوچستان میں بے چینی کا مظہر ہے، جنہوں نے ذمہ داری قبول کی ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ پورے ملک میں جو اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں ان کی نوعیت الگ ہے، کے پی کے میں جو واقعات ہورہے ہیں ان کی وجوہات الگ اور چینی سفارتخانے پر جو کچھ ہوا ہے اس کی وجوہات الگ ہیں بلوچستان میں ’’باپ ‘‘ کی حکومت کے باوجود اگر بلوچستان کے ’’بیٹے ‘‘مطمئن نہیں ہوتے تو لگتا ہے کہ بلوچستان میں’’باپ‘‘ کی تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن لینے میں سب سے آگے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ بھی یوٹرن اور غلطیوں میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، چینی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کے بعد فیصل واوڈا کی انٹری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانا چاہتے ہیں مگرجو ان کی اصل ذمہ داری ہے اس سے غافل ہیں۔

Back

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...