مردان ،ساولڈ ھیر میں بھائی کی زندگی بچانے کے لئے تیرہ سالہ بچی سورہ کی بھینٹ چڑھ گئی

مردان ،ساولڈ ھیر میں بھائی کی زندگی بچانے کے لئے تیرہ سالہ بچی سورہ کی بھینٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ساولڈھیر میں بھائی کی زندگی بچانے کے لئے تیرہ سالہ بچی سورہ کی بھینٹ چڑھ گئی ،جرگہ نے پہلے سے شادی شدہ شخص سے تیرہ سالہ لڑکی کا نکاح کراڈالا۔پولیس نے لڑکی کے والد سمیت 3افراد کو گرفتارکرلیاتھانہ جبر پولیس کے مطابق علاقہ ساول ڈھیر میں انعام اللہ نامی شخص کا اپنی بیوی نویدہ پر ایک رشتہ بختیار کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر اس نے لڑکے کو قتل کی دھمکی دے کر اس کے والد مختیارعلی کو خبردی جس پر رشتہ داروں کا جرگہ ہواجرگہ نے فیصلہ دیا تو انعام اللہ نے اپنی بیوی چھوڑ کر بختیار کے حوالہ کردی جس کے بدلے میں لڑکے کے تیرہ سالہ بہن ثناء عرف سنی کا نکاح انعام اللہ سے کرادیا گیا بچی نے پولیس کے پاس پہنچ کر صورت حال سے اگاہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد مختیارعلی ،بھائی بختیار اور شوہر انعام اللہ کو کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بیجھ دیاگیا ہے۔