یوسی کی خالی ہونے والی 7 نشستوں پر 71 امیدوار میدان میں

یوسی کی خالی ہونے والی 7 نشستوں پر 71 امیدوار میدان میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )ضلع لوئیر دیر کے سات یونین کونسلز کے خالی ہونے والے نشستوں پر 71امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دئے 27نومبر منگل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ ضمنی الیکشن 23دسمبر کو ہوگی اس حوالے سے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر نور سید خان خٹک نے بتایا کہ ضلع دیر پائین میں سات یونین کونسلز رباط، میدان کوٹکے ،خال،طورمنگ،منجائی،حیاسیری اور کوٹو یونین کونسل کی خالی ہونے والے نشستوں پر الیکشن کیلئے شیڈول جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی الیکشن 23دسمبر کو ہوگی ان یونین کونسلز پر الیکشن کیلئے کل71امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں یونین کونسل کوٹو کیلئے 14یونین کونسل طورمنگ میں09یونین کونسل خال میں09یونین کونسل رباط میں 14 یونین کونسل حیاسیری میں 09یونین کونسل کوٹکے میدان میں 05اور یونین کونسل منجائی میں11امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں انھوں نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل27نومبر کو ہوگی تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ مقررہ تاریخ پر پیش ہو۔