ٹانک ،نمائندہ جرگہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کیلئے روانہ

ٹانک ،نمائندہ جرگہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کیلئے روانہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل کا 200مشران پر مشتمل نمائندہ جرگہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے متوقع دورہ میران شاہ میں شرکت کے لئے سابق سینٹر مولانا صالح شاہ کی قیادت میں روانہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق پولٹیکل کمپاؤنڈ میں اتوار کے روز محسود قبائل کا ایک اہم جرگہ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان اخوانزدہ محمد یحی خان کی طلب کرنے پر منعقد کیا گیا تھا جس میں محسود قبائل کے عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جرگہ سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوموار کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ شمالی وزیرستان کے دورہ پر آ رہے ہیں جس میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محسود قبائل کے مشران کی شرکت ضروری ہے شرکاء جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا مذکورہ دورہ میں جنوبی وزیرستان سے 200مشران پر مشتمل قافلہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ جائیگا جبکہ قافلہ کو ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد قافلہ سابق سینٹر مولانا صالح شاہ کی قیادت میں روانہ ہو گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...