چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کا گورنر شاہ فرمان سے ملاقات

چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کا گورنر شاہ فرمان سے ملاقات

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان نے خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان خان سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور ان سے اپنے حلقہ نیابت کے بعض اہم و دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا نیز انکے حل کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں کی سطح پر مناسب معاونت کی درخواست کی صوبائی وزیرزراعت محب اللہ خان اور وزیر ماحولیات سید محمد اشتیاق ارمڑ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے چئیرمین ڈیڈیک کے معروضات سے اتفاق کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا حلقہ منگورہ و سیدو شریف ضلع کا صدر مقام اور مسلسل پھیلنے والا گنجان ترین شہر ہونے کے سبب متنوع مسائل و مشکلات سے دوچار ہے جبکہ سیاحتی خطہ ہونے کے سبب پورے سوات میں ترقیاتی عمل تیز کرنے اور میگا منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے تاہم وسائل کی کمی اس ضمن میں آڑے آرہی ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ تعلیم و صحت، اربن و ٹریفک پلاننگ، لوڈ شیڈنگ اور آبنوشی کے گوناگوں مسائل کے علاوہ نہ صرف انکے حلقہ بلکہ پورے ضلع سوات میں طلباء و طالبات کی اعلیٰ تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ملک کے بہتر روشن مستقبل کیلئے دیگر شعبوں کے طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے بالخصوص خواتین و انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپسز کے قیام کے ساتھ ساتھ سوات یونیورسٹی کے نئے کیمپس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے اگرچہ صوبائی حکومت زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص اور فراخدلانہ فنڈز خرچ کرر ہی ہے تاہم حکومت کی جانب سے ہم سوات کے قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام منتخب نمائندے عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے متحدہ و مشترکہ اور شبانہ روز جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں سوات موٹروے اور سی پیک روٹ کے یہاں سے گذر کیلئے تیاریاں ہماری متفقہ جدوجہد کی مرہون منت ہیں جس سے سوات میں مواصلات کے علاوہ سیاحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی لوگوں کی معاشی حالت اور معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور پورا خطہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا گورنر نے چئیرمین ڈیڈیک کے استدلال سے اتفاق کرتے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت دیگر شعبوں کے علاوہ نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور انہیں عمدہ سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے فضل حکیم خان نے گورنر شاہ فرمان خان کو یونیورسٹی آف سوات میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بعض مشکلات سے بھی آگاہ کیاجبکہ ضلع میں الگ خواتین یونیورسٹی کیمپس جلد سے جلد بنانے کا مطالبہ دہرایا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...